آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی چھٹی وکٹ 117 کے اسکور پر گر گئی۔
میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ پاکستان نے تیسرے اوور میں پہلا نقصان اٹھایا جب صائم ایوب ایک کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہو گئے۔
پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
تیسرے ٹیسٹ میں بھی فتح ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا
میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا بے تابی سے انتظار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین تیاری ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔