قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج، اہم قانون سازی متوقع

سچ ٹی وی  |  Nov 04, 2024

قومی اسمبلی (ایوان زریں) اور سینیٹ (ایوان بالا) کے اہم اجلاس آج ہوں گے، جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں سیکشن ٹو، ایکٹ سترہ میں ترمیم کی گئی ہے، ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت آج شام 4 بجے ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں سیکشن ٹو، ایکٹ سترہ میں ترمیم کی گئی ہے، ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہوگا۔

رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کیے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے جبکہ وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کے لیے 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More