سپر سکسز فائنل: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اردو نیوز  |  Nov 04, 2024

سری لنکا نے دلچسپ فائنل میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اتوار کو مونگ کوک سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی وکٹیں گراتے ہوئے تیزی سے برتری حاصل کی۔

پاکستان نے ابتدائی اوور میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھایا۔ محمد اخلاق نے ٹھوس 48 رنز کے ساتھ مزاحمت دکھائی۔ فہیم اشرف نے 13 رنز بنائے جبکہ عامر یامین، آصف علی اور حسین طلعت بالترتیب صرف چھ، صفر اور ایک رن بنا سکے۔ پاکستان کی اننگز مقررہ چھ اوورز میں 72 رنز پر ختم ہوئی۔

دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے سری لنکا کے بولنگ اٹیک کی قیادت کی اور دو دو وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی لائن اپ پر دباؤ برقرار رکھا۔

رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے محتاط آغاز کیا۔ سندون ویراکوڈی کی مسلسل کارکردگی، جس نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، اور کپتان لاہیرو مدوشنکا کے تیز 19 رنز کی بدولت، سری لنکا نے 73 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن یہ سری لنکا کی فتح کی جانب ہموار پیش رفت کو روکنے کے لیے کافی نہیں تھا۔

یہ سپر سکس فارمیٹ میں سری لنکا کی دوسری جیت ہے جو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کی مسلسل طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More