بانی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

بونیر: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ بڑا جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں مکمل متحد اور منظم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں ملکر پی آئی اے خریدنا چاہئیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،وفاقی وزیر نجکاری

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ بڑا جلسہ کریں گے۔ یہ جلسہ حکومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ جب کہ اس جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔ انتظار پنجوتھا کی رہائی کے موقع پر غیر انسانی سلوک ظلم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More