عازمین حج کیلئے اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Nov 03, 2024

عازمین حج کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے والے عازمین کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی ہوگا۔ حج پرروانگی سے قبل وزارت مذہبی امور کے ڈاکٹرزعازمین کامعائنہ کریں گے۔

پالیسی کے تحت درخواست گزار کو آگاہ کرنا ہوگا کہ اسے ٹی بی، کینسر اور دیگرسنگین بیماریاں نہیں، عازمین حج کو متعلقہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے تندرستی کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا۔

حج پرروانگی سے قبل وزارت مذہبی امور کے ڈاکٹرزعازمین کامعائنہ کریں گے۔ حاجی کیمپس میں موجود ڈاکٹرز کے حتمی سرٹیفکیٹ کےبعد ہی عازمین کی روانگی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے کینسر، دل، جگر سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگارکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More