آسٹریلیا کو شکست ، پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مونگ کوک میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ قبل ازیں بائولنگ کے دوران آصف علی نے اینے ایک اوور میں 37 رنز لٹائے تھے، جس میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ بال شامل تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More