آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کے پلیئنگ الیون کا اعلان

ہم نیوز  |  Nov 03, 2024

سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف کل 4 نومبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان اور کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے ، شاداب خان ، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

اس کے علاوہ سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More