حکومت نے اپنا نیا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2024

وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے، پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دی جائیں گی۔

تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج کی تیاری جاری ہے، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیکیج میں ٹیکسوں کی کوئی ایمنسٹی نہیں ہوگی، پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دی جائیں گی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ کنسٹرکشن پیکیج کےتحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، گھر کی چھت پر رہائش بنانےکی چھوٹ دی جاسکتی ہے اور دو منزلہ عمارت پر تیسری منزل بنانے کی سہولت دی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں سستےگھروں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ساتھ ہی نقشوں کی فیس کم کرنے کی بھی تیاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More