طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا یکم نومبر سے 31 جنوری تک چھٹی دینے کا بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2024

طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی، یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، پنجاب حکومت نےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کےعلاقوں میں تعمیراتی کاموں، چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ بار بی کیو ہوٹلز رات آٹھ بجے بند کرنے جب کہ شادی گھروں کے لیے دس بجے تک بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

اب خصوصی بچوں اسکول آنے سے روک دیا اور یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی بچوں کو اسکولز سے چھٹی دی جائے گی، برونکلو ویسکلر،کاڈیو ویسکلر اور امینو ڈیفیشنی بیماری میں مبتلا خصوصی بچوں کو اسکول سے چھٹی دی جائے گی۔

ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو پنجاب ماحولیات ایکٹ 1997 کے تحت چھٹی دی جائے گی، ضلع لاہور کی حدود میں نجی و سرکاری تمام اسپیشل بچوں کو چھٹی دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ضلع لاہور کے خصوصی بچوں کو چھٹی کا مقصد انکو بیماریوں سے بچایا جاسکے کیونکہ ماہرین صحت نے لاہور کی فضاء کو خصوصی بچوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث خصوصی بچوں میں سینے کے امراض،گلے کے امراض، سانس کے امراض، نزلہ، کھانسی ، الرجی اور دیگر بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More