لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور نے شوشل میڈیا پر اپنے جعلی ناموں سے بنے تمام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی 56 سالہ سعید انور نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اُن کے نام سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔ لہذا ان ناموں سے بنے اکاؤنٹس پر دھوکا نہ کھائیں اور نہ ہی اعتبار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ایک بھی ون ڈے جیت گیا تو بڑی کامیابی ہوگی، وسیم اکرم
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ ایسے جعلی ناموں سے اکاؤنٹس بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ اور ان کو پکڑنے میں مدد دیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں بھی ہے کہ جھوٹ نہ بولیں اور جھوٹی باتوں کو نہ پھیلائیں۔
واضح رہے کہ 1989 سے 2003 کے درمیان 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچز میں بالترتیب 4052 اور 8824 رن بنانے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر ان دنوں اپنا زیادہ وقت تبلیغ پر صرف کر رہے ہیں۔