وزیراعظم 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Oct 30, 2024

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

دوحہ ایئر پورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے استقبال کیا،قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم شہبازشریف کا خیر مقدم کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم سے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف قطر میوزیم میں منظر آرٹ ایگزی بیشن کا افتتاح بھی کریں گے،وفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال ، محمد اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے ریاض سے قطر روانہ ہوئے،ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق اور پاکستانی وسعودی عرب کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے،وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

وزیرِاعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان بن سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More