پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع ، کئی آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم

ہم نیوز  |  Oct 30, 2024

 نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی کے تحت پاورسیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، سیکیورٹی آفیشلز اور دیگرشامل ہیں، اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر زرداری سے ملاقات ہوئی نہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنے کی وجہ سے اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے، کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی اور معاہدے ختم کیے۔

انہوں نے مزید کہا حکومت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر بھی کام کر رہی ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ  نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، پاور مارکیٹ کے قیام سے ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا، انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More