سنیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

سچ ٹی وی  |  Oct 29, 2024

بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) نے قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ نے26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا،قبل ازیں قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کی تردید کی تھی۔

اپنے نئے بیان میں قاسم رونجھو نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ پریس کانفرنس میں کہا، وہ ان سے زبردستی کہلوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو لکھے ہوئے تھے کہ مجھے اٹھایا گیا، یہ مچھر کی باتیں ہیں، یہ سب انہوں نے لکھ کر میرے آگے رکھے تھے۔

قاسم رونجھو نے مزید کہا کہ یہ ٹوٹل جھوٹ اور فیبریکیٹڈ ہے، میں گھر پر ہی موجود تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پارٹی پالیسی کیخلاف آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر انہوں نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More