دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے ہیں،ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ ہونگے۔
آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے،کلف ڈیکن فزیو تھریپسٹ اور سائمن ڈرکس سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہونگے۔
اسد شفیق بطور سیلیکٹر تینوں سیریز میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔