آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہم نیوز  |  Oct 29, 2024

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

میتھیو ویڈ کو 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے،میتھیوویڈ نے اکتوبر 2011 میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا،وہ تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔

قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو بی این پی سے نکالنے کا فیصلہ

میتھیو ویڈ رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں بھی ہوبارٹ ہیوریکینز کی جانب سے کھیلیں گے۔ریٹائرمنٹ پران کا  کہنا تھا کہ میرے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر میں اپنے تمام آسٹریلوی ٹیم کے ساتھیوں، عملے اور کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

ان کے علاوہ میں اپنے خاندان، ماں، والد ، بہنوں اور بالخصوص جولیا اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے خوابوں کی تعبیر کی کوششیں جاری رکھنے کے لئے میرے لئے بے حد قربانیاں دی ہیں ۔

سمری منظوری کا وقت ختم ،پنجاب حکومت نےوائس چانسلرز تعینات کردیئے

واضح رہے 36 سالہ میتھیو ویڈ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی مینز ٹیم کی کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More