وزیراعظم فیوچر انوسیٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

سچ ٹی وی  |  Oct 29, 2024

وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انوسیٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کا وفد بھی سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا خیر مقدم کیا۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممالک شریک ہوں گے، شریک ممالک معیشت،سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار مستقبل کیلئےمشاورتی عمل کا حصہ بنیں گے۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت،روبوٹکس،تعلیم، توانائی، خلا،صحت عامہ سےمتعلق بات ہوگی اور پائیدارترقی کےحوالے سےدنیا کو درپیش مسائل کےحل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب میں سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقات متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان موجود دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوگی ساتھ ہی تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کےشعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت پرآئے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، خواجہ آصف،محمد اورنگزیب،عبدالعلیم خان،مصدق ملک، جام کمال اور عطا تارڑ ان کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم 31 اکتوبر کو دوحہ جائیں گے، وزیراعظم قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر کررہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More