عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی 

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے جبکہ سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More