معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھا ہے کہ آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں۔
سارہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موسیقی سے آٹو ٹیون کا آپشن نکال کر بات کی جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں اس طرح کے بہت سے نام ہیں، ہم انہیں اداکاروں یا تفریحی شخصیات کے طور پر توپسند کر سکتے ہیں لیکن بطور گلوکارہ نہیں۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام
انہوں نے کہا کہ مہوش حیات کے آئٹم سانگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے اگر مجھے اپنی فلم یا آئٹم سانگ کے لیے کسی کو اداکاری یا ماڈلنگ کے لیے رکھنا ہو تو میں مہوش حیات کو پرفارمنس کے لیے ہائر کروں گی، گانے کے لیے نہیں کیونکہ وہ گانا نہیں گاتی۔