سکیورٹی روٹ توڑنے کی کوشش ، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایمان مزاری کی ضمانت منظور ، کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا سکیورٹی روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کے علاوہ اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں ، بعد ازاں دونوں بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More