پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا

سچ ٹی وی  |  Oct 28, 2024

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھے نہیں روک سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More