جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد دورہ آسٹریلیا کیلئے جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات ، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویے کو دیکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کوچ کیلئے ثقلین مشتاق کا نام بھی لیا جا رہا ہے ، جیسن گلیسپی کے انکار کی صورت مین ثقلین مشتاق کا نام سامنے آ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More