عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، عمران خان کا فیصلہ سر آنکھوں پر ، ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں ، ان کے علاوہ ہم کسی کو نہیں مانتے۔

انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا ، کارکن عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چودھری

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا ، تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، لیڈر کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوں لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، یہ سب مزے میں ہیں، ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان سیاست میں آئیں اور بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم 517 ویں بار انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ہیں، کیا ہم سارے دہشتگرد ہیں ؟ اگر ہم دہشتگرد ہیں تو کیا پاکستان کے لوگ دہشتگردوں کو ووٹ دے رہے ہیں ؟۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More