پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات ، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ، گیری کرسٹن کو ٹیم کی سلیکشن اور سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات تھے۔

سینٹرل کنٹریکٹ ، بابر اعظم ، رضوان کیٹگری اے میں برقرار ، امام الحق ، فخر زمان اور سرفراز احمد باہر

ذرائع  نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے جیسن گلیسپی کو عبوری کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More