اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہچچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں720 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 714 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 90 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے ، 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More