گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دیدی

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دے دی۔

پی سی بی اور قومی ون ڈے ٹیم کے ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق گیری کر سٹن کو ٹیم سلیکشن اور سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات ہیں۔

ہیڈ کوچ گیری کر سٹن سپورٹ سٹاف میں بھی اپنی مرضی کا کوچ چاہتے ہیں، اس کے علاوہ غیرملکی کوچ پر پاکستان میں قیام نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ گیری کرسٹن سیریز اور ٹور کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ٹیم کو جوائن کرنے کے خواہاں ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا

گیری کر سٹن سپورٹ اسٹاف میں شامل مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت بھی چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی غیرملکی کوچ سے طے شدہ معاہدہ کے تحت چلنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیری کر سٹن کی من مانیوں کے خلاف ڈٹ گیا ہے، اس صورتحال میں گیری کرسٹن کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 4 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ختم کرنے یا معاہدے پر عمل کا فیصلہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے، ان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کو اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More