پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا نے ٹیم کااعلان کر دیا۔

آسٹر یلیا ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں ہیں، کرکٹ آ سٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

لاہور میں ہونیوالی پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی کردی گئی

گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا اور میتھیو شارٹ آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور سپینسر جانسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More