وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

ہم نیوز  |  Oct 28, 2024

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، دونوں رہنمائوں نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ 7 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق سے متعلق خدشات دور کئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم پر مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،اس حوالے سے مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں دوبارہ ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، آئینی ترمیم پر مشاورت

واضح رہے کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More