ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے۔

ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں۔ جبکہ قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں۔ اور جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں انہوں نے جو کرنا تھا کر لیا، شیر افضل مروت

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے۔ قیام امن کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ جبکہ اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More