افغانستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Oct 27, 2024

افغانستان اے کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔

اتوار کو افغانستان اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں عمان کے شہر العامرات میں ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل تھیں جہاں افغان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹتے ہوئے پہلی بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

فائنل معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

لنکن ٹیم کی جانب سے سہان آراچیکے ناقابل شکست 64 رنز کی اننگ کھیل کر ساتھ نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے بلال سمیع نے 3 اور غضنفر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں فاتح ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صدیق اللہ نے 55 گیندوں پر 55 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ کریم جنت نے 33 اور درویش رسولی نے 24 رنز بنائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More