اپرکوہستان: مسافر بس کھائی میں جاگری، 4افراد جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Oct 27, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں سکردو سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور مقامی رضاکار موقع،پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر شتیال ہسپتال منتقل کیا۔

سینئر پسرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شیر خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو شتیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More