افغانستان اے نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ جیت لیا

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

افغانستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا۔

الامارات میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس سری لنکا اے نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا اے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

تبصرے میں نامناسب الفاظ کا استعمال،پی سی بی نے براڈ کاسٹرز سے تحفظات کا اظہار کردیا

ایک موقع پر سری لنکا اے کی آدھی ٹیم 65 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی ، اس موقع پر ساہان نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 133 رنز تک پہنچا دیا۔

جواب میں افغانستان اے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ، پہلی ہی گیند پر زبید اکبری کلین بولڈ ہوگئے لیکن صدیق اللہ اتل کے شاندارناقابل شکست 55 رنز کی بدولت افغانستان اے نے مطلوبہ ہدف11 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان اور سلمان آغا نائب کپتان مقرر

یاد رہے کہ افغانستان اے نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ کی ٹرافی جیتی ہے، شاندار کامیابی پر کابل سمیت پورے افغانستان میں جشن منایا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More