پنجاب میں اسموگ ،محکمہ تحفظ ماحول کا الرٹ جاری

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

لاہور: محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق امرتسر سے چلنے والی سموگ زدہ ہوا کا دبا بڑھ گیا۔ اور 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

تحفظ ماحول پنجاب نے بتایا کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔ جبکہ آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں انہوں نے جو کرنا تھا کر لیا، شیر افضل مروت

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضر صحت ہے۔ ادارے نے شہریوں سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں۔ اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More