خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ، 50 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

انسداد پولیو مہم کل 28 اکتوبر سے 2 مرحلوں میں شروع کی جائے گی ، پہلے مرحلے کے دوران بنوں، شمالی ، جنوبی وزیرستان ، مردان ، کوہاٹ سمیت 33 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔

پولیو ڈیوٹی کیلئے لکی مروت جانے سے انکار ، بنوں پولیس کے 11 اہلکار فارغ

5 سال سے کم عمر کے 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، بچوں کو قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

پولیو مہم کے لیے پولیو ورکرز کی 40 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفااظت کیلئے 8 ہزار سے زائد ایریا انچارج اور سکیورٹی کیلئے 50 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More