ساجد خان کو چیئرمین پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنائی؟

سچ ٹی وی  |  Oct 27, 2024

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان سے دوران ٹیم میٹنگ خصوصی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ساجد خان کی راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس کو سراہا۔

ساجد خان سے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جیت کی صورت میں خوش کردیا، پرفارمنس دینے والےکا حق کوئی نہیں مارسکتا، معلوم ہوا ہے آپ کو کانٹریکٹ گزشتہ تین سال سے نہیں ملا، آپ کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

خیال رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرکے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More