محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Oct 27, 2024

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وائٹ بال کپتان کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم کر دیا گیا

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اسکواڈ اور کپتان کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More