50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

کراچی: عراق میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عراق میں اس وقت 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریت کے حامل لوگ غیرقانونی طور پر موجود ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستانی سفارتخانے نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کارروائی کے لیے سفارش کی ہے۔

خط میں زائرین کو 2 پاسپورٹس پرعراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔ جعلی پاسپورٹ پر غیرقانونی مقیم پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے ایجنٹس ملازمت کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اور گروپ میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے سامنے جعلی پاسپورٹس اور ایجنٹس کا معاملہ رکھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More