سپریم کورٹ کا تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا۔ اس منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔ لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہو گی۔ کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق لائیو اسٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہو گی۔ اور اس سروس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

دوسری جانب لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نامزد کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔

خیال رہے اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More