ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

اسپنر کی جوڑی نے انگلینڈ کے خلاف دھوم مچا دی، ساجد خان اور نعمان علی نے دو ٹیسٹ میچز میں 39 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے، انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

مجموعی طور پر آف اسپنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 کھلاڑی آؤٹ کیے، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More