اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی، حملے پر پاکستان کی مذمت

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹراوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی، ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پرگزشتہ روز صبح سویرے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پہلے سے غیرمستحکم خطہ مزید خطرناک صورتحال سے دوچار ہوگا۔

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل موجودہ کشیدہ صورتحال اورتنازع کے پھیلا ؤ کا مکمل ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طورپربین الاقوامی امن اورسلامتی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے، بین الاقوامی برادری کو علاقائی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے فوری کردارادا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More