بھارتی اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ وہ بھی عام انسان ہیں، غصہ آتا ہے، مجھ سے یہ توقع ہر گز نہ رکھی جائے میں صرف اپنا چمکدار امیچ ہی پیش کروں گی۔
فوٹوگرافروں کے ساتھ اپنے رویے کا دفاع کرتے ہوئےبھارتی اداکارہ کاجل نے کہا کہ وہ ان شخصیات میں سے نہیں ہیں،جو ہر بار اپنا چہرہ ہی پیش کرتی ہیں،50 سالہ کاجل نے حالیہ تنقید پر جواب دیا اور کہا کہ میں دوسروں کے لیے خود کو نہیں بدلوں گی، جیسی میں ہوں، اس کے لیے میں معافی تو نہیں مانگوں گی۔
منیب بٹ کی بھارتی اداکار منوج باجپائی سے ملاقات، اداکاری کی تعریف
انہوں نے کہا کہ ہر انسان اچھے یا برے دن سے گزرتا ہے میں بھی عام انسان ہوں، یہ ٹھیک ہے کہ میں مشہور شخصیت ہوں، مجھے اپنا غصہ کنٹرول کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں کو بے عیب اور کامل دکھایا جاتا ہے، اداکارہ عوامی مقامات پر فوٹوگرافروں پر غصہ ہوئی ہیں، کئی صحافیوں کو جوابا کہا وہ بے وقوفانہ سوالات نہ کریں۔