مرغی کا گوشت 569 روپے کلو ہو گیا

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

لاہور،مرغی کا گوشت سستا جبکہ انڈے مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 569 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز گوشت 577 روپے کلو فروخت ہوا، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے۔

پشاور میں سبزی کی قیمتوں میں کمی

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر کی پرچون قیمت 393 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 379 پر مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More