جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہم نیوز  |  Oct 26, 2024

جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی کی تقریب حلف برداری آج 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سروسز چیفس نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی وزراء بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ، 5 ججوں کی عدم شرکت

تقریب حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آ فریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے، صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More