ایمرجنگ ایشیاکپ ،دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اےکو شکست کا سامنا

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اے نے بھارت اے کو ہرا دیا۔

الامارات میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس افغانستان اے نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغان بلے بازوں نے بھارتی بائولرز کی  کھل کر دھلائی کی اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بناڈالے۔

ایمرجنگ ایشیاکپ،سری لنکا اے نے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست دےدی

جواب میں بھارت اے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بناسکی ،اس طرح افغانستان اے نے یہ مقابلہ 20 رنز سے جیت لیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار سری لنکا اے  اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More