آسٹریلیا نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں

سچ ٹی وی  |  Oct 25, 2024

آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں لیکر سب کو چونکا دیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گری، بعدازاں 52 پر تیسرا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم 53 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کیمرون بینکرافٹ، جوش انگلیس اور ایشٹن آگر جیسے اسٹار کے باوجود بیٹرز ناکامی کی تصویر نظر آئے، ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے محض 1 رن کے اضافے پر 8 وکٹیں گنوائیں، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ انکے ساتھی بلی اسٹین لیک نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تسمانیہ کی ٹیم نے ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دوسری جانب اس ہار کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم ڈومیسٹک ون ڈے کپ پوائنٹس پر آخری پوزیشن پر آگئی ہے، انہیں 4 میچز میں محض ایک فتح اور تین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More