بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا  کل رات ڈینٹسٹ نے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کیا، بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن ہوا ہے،انفیکشن کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے کان سے خون آرہا تھا،بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہونگے۔

ایمرجنگ ایشیاکپ،سری لنکا اے نے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست دےدی

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد اجلاس کی سربراہی کریں گی ۔ وہ شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے آج شام تک پشاور پہنچے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More