ایمرجنگ ایشیاکپ،سری لنکا اے نے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست دےدی

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دےدی۔

الامارات میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان شاہینز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہینز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان

عمیر یوسف 68 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، حیدر علی نے 14،محمد عمران نے 13، عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا اے ٹیم نے  مطلوبہ ہدف 21 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،دوشان ہمنتھا 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More