سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کے حوصلےبڑھتے ہیں ، جیسن گلیسپی

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرنے لگتے ہیں، بابراعظم بہترین کرکٹرہے، یقین ہے وہ تینوں فارمیٹ میں جلد کم بیک کریں گے  مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے، کوچنگ کیلئے بے تاب ہوں،جیسن گلیسپی

انہوں نے ایک سوال کے  جواب میں کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔  کپتان شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More