بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ، مقدمات پر بریفنگ لیں گی

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد اجلاس کی سربراہی کریں گی ۔ وہ شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ  سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

ذرا نے مزید بتایا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔  بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے آج شام تک پشاور پہنچے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More