کرن جوہر کی تعریف پر تین راتوں سے سو نہیں سکا ‘ چاہت فتح خان

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

مقبول پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں

چاہت فتح علی خان ایک بار پھر اپنے نئے مقبول گانے توبہ توبہ کے وجہ سے سرخیوں میں ہیں جس پربھارتی فلم ساز کرن جوہر نے گانے کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے گانا ضرور دیکھنے کی ایپل کردی تھی۔

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کر دیا ہے، چاہت فتح علی خان

حال ہی میں گلوکار چاہت فتح علی نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر معروف بھارتی پنجابی سنگر کرن اوجلا اور مایہ ناز فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کرن جوہر کی جانب سے سراہے جانے کے بعد میں لگاتار تین راتوں سے سو نہیں سکا کیونکہ انہوں نے میرے کام کو دیکھا اور اس کی تعریف کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاپتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More