راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Oct 25, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا دونوں نے گزشتہ روز 16،16 رنز بنائے تھے،

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،3وکٹوں پر 73رنز بنالیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب 19،عبداللہ شفیق 14 اورکامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More